سوہاوہ

سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، یاسر مغل صدرجبکہ چوہدری شیر مسعود جنرل سیکرٹری منتخب

سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، یاسر مغل صدرجبکہ چوہدری شیر مسعود جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن سوہاوہ کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ ایڈووکیٹ یاسر مغل نے 25 ووٹ لے کر صدر بار ایسوسی ایشن سوہاوہ کی نشست کا میدان مار لیا جبکہ چوہدری شیر مسعود ایڈووکیٹ نے 27 ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن سوہاوہ منتخب ہوگئے۔

بار ایسوسی ایشن سوہاوہ میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا ۔ جیتنے والے امیدواروں کی خوشی میں تمام وکلاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button