پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان بار ایسوی ایشن کے انتخابات مکمل، چوہدری خضر حیات بھون صدر منتخب

پنڈدادنخان بار ایسوی ایشن کے انتخابات مکمل، چوہدری خضر حیات بھون صدر جبکہ حیدر علی لنگا جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے انتخابات کا مراحلہ مکمل ہوگیا۔ چوہدری خضر حیات بھون 57 ووٹ لے کر صدر بار منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل مرزا مظہر ایڈووکیٹ نے 37 ووٹ حاصل کیے۔

حیدر علی لنگاہ 59 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل چوہدری صدف آرائیں نے 36 ووٹ حاصل کیے۔ نائب صدر کیلئے چویدری رضوان ایڈووکیٹ نے 53 جبکہ انکے مدمقابل چویدری اسد علی ایڈووکیٹ نے 41 ووٹ حاصل کیے۔

فنانس سیکرٹری کے لیے چویدری سیلم انجم ایڈووکیٹ اور مہرین صفدر رانجھا کے درمیان 47 / 47 ووٹوں سے مقابلہ برابر رہا جبکہ جوائنٹ سیکرٹری بار خواجہ مسعود الٰہی 47 ووٹ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل ملک طیب شہزاد نے 41 ووٹ حاصل کیے۔

چیئرمین الیکشن کمیشن کے فرائض خواجہ ناصر علی ایڈووکیٹ سمیت چوہدری شفقات حسین ایڈووکیٹ، چویدری جاوید اقبال جھمٹ راس ایڈووکیٹ نے فرائض سر انجام دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button