سوہاوہ
میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد

سوہاوہ: میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقابلہ نعت رسول مقبول ﷺ کا انعقاد کیا گیا اور خطاب مفتی محمد عمر فاروق پروفیسر القادر یونیورسٹی نے کیا اور شان رحمت اللعالمین ﷺ پر روشنی ڈالی۔
محفل کا انعقاد حکومت کی جانب سے ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلہ میں کیا گیا جس میں چیف آ فیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ انفورسمنٹ انسپکٹر راجہ شہزاد صفدر زاہد محمود اور دیگر اسٹاف میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے علاوہ مہمانان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ قاری عصمت اللہ سیالوی چوہدری مسرت نواز صبور ہاشمی عتیق الرحمٰن بٹ اور صدر مرکزی میلاد کمیٹی سوہاوہ سید مرتضی شاہ نے شرکت کی۔
نقابت کے فرائض عامر حبیب نے ادا کیے، محفل کے اختتام پر انعامات تقسیم کیے گئے اور لنگر تقسیم کیا گیا۔