نوجوان لیڈر سید حسبان شاہ کا ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کا دورہ، راجہ یاورکمال پر مکمل اعتماد کا اظہار

ڈومیلی: نوجوان لیڈر سید حسبان شاہ کی بڑاگواہ میں خصوصی آمد، سینئررہنما پی ٹی آئی بڑاگواہ راجہ معروف عابد کی قیادت میں اہم مشاورت، سابق ایم پی اے راجہ یاورکمال پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں کدلوٹ کی اہم شخصیت نوجوان لیڈر سید حسبان شاہ بخاری نے خصوصی دورہ کیا، دورے کے دوران راجہ معروف عابد سینئر رہنما پی ٹی آئی بڑاگواہ نے ویلکم کیا، بڑاگواہ میں مقامی نوجوانوں اور پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات کی اور اہم مشاورت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر راجہ معروف عابد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ پی پی 25 کا ٹکٹ انشاءاللہ راجہ یاورکمال کا ہی ہے، وہ ہی حلقہ پی پی پچیس سے الیکشن لڑیں گے اور حلقہ پی پی پچیس کی عوام انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، انشاءاللہ کامیابی ہماری ہی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بھی راجہ یاورکمال پر مکمل اعتماد ہے، چند سازشی عناصر جو خود کونسلر نہیں بن سکتے وہ دوسروں کو پی پی پچیس سے ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کی دعوتیں دیتے بھرتے ہیں، ہم ان کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور یہ عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگے۔