جہلم

محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام لائیو سٹاک کمپلیکس میں محفل میلاد کا انعقاد

جہلم: ضلع جہلم میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ جاری ہیں۔

محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام لائیو سٹاک کمپلیکس میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ غلام مرتضیٰ ارشد نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا اور نعت رسول مقبول پڑھی۔

محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کو محبت رسول ﷺ اور اصلاح اعمال کا واضح پیغام دیتا ہے، حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات مبارکہ سیرت طیبہ کے اعتبار سے وہ منور آفتاب ہے جس کی ہرجھلک میں حسن خلق نظر آتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button