پنڈدادنخاناہم خبریں

ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان میں بدعنوانیوں کا بازار گرم ، آکسیجن یونٹ بند، بوگس بل بنوا کر رقم لینے کا انکشاف

پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں بدعنوانیوں کا بازار گرم ، ملازمین کو ایم ایس کی آشیرباد یا غفلت ؟، لاکھوںروپے کی لاگت سے لگایا گیاسنٹرل گیس سپلائی کا آکسیجن یونٹ گیس لیکج کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا مذکورہ یونٹ بند بوگس بل بنوا کر پیمنٹ لینے کا انکشاف ،عملہ مقررہ وقت پر ڈیوٹی پر آنے کی بجائے دیر سے آنے لگا مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناچیف ایگزیکٹیو آفیسر جہلم کی عد م لچسپی یا ملی بھگت آج تک نتیجہ خیر انکوائری خواب بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان عرصہ دراز سے بدعنوانیوں اور بد انتظامی کا شکار ہے لیکن ایم ایس پنڈدادنخان اور سی ای او ہیلتھ جہلم کی ملی بھگت کے باعث آج تک کوئی نتیجہ خیز انکوائری عمل میں نہ لائی جا سکی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کی بد انتظامی کے باعث مریضوں کو برائے نام ٹریٹمنٹ کرکے دور دراز کے شہروں میں ریفرکردیا جاتا ہے جس کے باعث متعدد قیمتی جانیں بھی جا چکی ہیں۔

باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ایم ایس ،سپروائزر MEP،دیگرایڈمنسٹریشن کے ملازمینTA/DA(ٹریولنگ الاؤنس ) کی مد میں بھی عرصہ دراز سے بوگس بل بنا کر مبینہ طور پر کرپشن کررہے ہیں جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہسپتال میں لاکھوں روپے مالیت کا سنٹرل گیس سپلائی کا یونٹ لگوایا گیا جسکو چیک کیے بنا متعلقہ کمپنی سے ملی بھگت کرکے پیمنٹ کرواکر مبینہ طور پرلاکھوں روپے کا غبن کیا گیا جب سے سنٹرل آکسیجن سسٹم لگا ہے تب سے ایک بار بھی نہیں چلا کیونکہ مختلف جگہ پر گیس لیکیج کامسئلہ ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں نئے تعینات ہونیوالے ایڈمن نے اپنی من پسند ( لیڈی ڈاکٹر) کے روم سے کیمرہ بھی اتروادیا تاکہ انکی حرکات پس پردہ رہیں، ایڈمنسٹریشن ملازمین بذات خود صبح 10:00 بجے سے پہلے آفس میں نہیں آتے اگر اس معاملہ کی غیر جانبدار تحقیقات کروائی جائیں تو اصل حقائق سامنے آسکتے ہیں لیکن چیف ایگزیکٹیو آفیسر جہلم اور ایم ایس کی عد م د لچسپی اور نااہلی کے باعث آج تک غیر جانبدار انکوائری یا کارروائی عمل میں نہ آسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کے ایم ایس کی ریٹائرمنٹ میں تھوڑا وقت رہ چکا ہے جس کے باعث ایم ایس کا ہسپتال کے معاملات میں کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے اور تمام ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button