جہلم
عید میلاد النبی ﷺ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے عظیم اور خوشی کا دن ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: 12 ربیع الاول دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے عظیم اور خوشی کا دن ہے، اسی دن محسن انسانیت حضرت محمدﷺ خاتم النبین ، رحمت دو جہاں ، چارہ ساز درمنداں ، فخر موجودات ، نور مجسم حضرت محمد ﷺ دنیاء میں تشریف لائے ، اس دن کو شان شایان طریقہ سے منایا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سید خلیل حسین کاظمی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ قاسم نعمت ہیں ساری عطائیں آپ کے صدقے میں ملتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے لئے شہنشاہِ مکہ مکرمہ ﷺ کے یوم ولادت سے بڑھ کر کون سا دن اہم ہوسکتا ہے؟ تمام نعمتیں انہیں کے طفیل ملتی ہیں اور یہ دن عید سے بھی بہتر ہے انہیں کے صدقے میں عید بھی عید ہوئی ،یا رسول اللہ ﷺ ہماری پہچان ہیں۔