جہلم

مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری عارف کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جہلم کا دورہ

جہلم: مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری محمد عارف نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سول لائن جہلم کا دورہ کیا، کالج کی پرنسپل مس صمت عرفہ نے استقبال کیا۔ ملاقات میں کالج کی پرنسپل نے کالج کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

مشیر وزیراعلی پنجاب نے کالج پرنسپل کو یقین دلایا کہ وہ عنقریب وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کر کے انہیں کالج کو درپیش مسائل سے نہ صرف آگاہ کریں گے بلکہ حل کروائیں گے۔

محمد عارف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ میں نہ صرف کالج ہذا کے بلکہ جہلم کے دیگر کالجز اور دیگر محکموں کو در پیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا، عوام کی فلاح و بہبود میری اولین ترجیح ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button