
جہلم: ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جہلم کو دھمکی آمیز کال پر نامعلوم شخص کے خلاف ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جہلم نے تھانہ سول لائن میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے قتل، منشیات، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات سن رہے ہیں جن میں کئی ملزمان کو سزائے موت اور عمر قید کا حکم سنایا۔
گزشتہ روز اپنی ڈیوٹی کے بعد مجھے ایک نامعلوم شخص کی کال موبائل پر موصول ہوئی۔ نامعلوم شخص نے کہا کہ میں تم کو اور تمہارے سارے خاندان کو جانتا ہوں اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے بچے کن سکولوں میں ہیں آپ نے ہمارے خلاف مقدمات کا فیصلے سنائے ہیں اس لئے اب سنگین نتائج کے لئے تیار رہو۔
پولیس تھانہ سول لائن نے کالر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔