پنڈدادنخان

ملک حیدر علی لنگاہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری تحصیل بار کونسل رشتہ ازدواج میں منسلک

پنڈدادنخان: چیئرمین میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان ملک محمد محسن لنگاہ کے صاحبزادے اور سینئر صحافی ملک شجاع حیدر لنگاہ کے بھتیجے ملک حیدر علی لنگاہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری تحصیل بار کونسل کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب پنڈدادنخان نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادنخان شفقت شہباز راجہ، سول جج چوہدری محمد علی گجر، سول جج محمد یعقوب گوندل، ایم پی اے حاجی ناصر لِلہ، سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ، سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی، سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار شہزاد، تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر اختر آرائیں، جنرل سیکرٹری یونس شہباز، الیکٹرانک میڈیا صدر ملک نیئر اعوان، چیئرمین سید اختر علی شاہ، سینئر صحافی صفر علی خان، سینئر صحافی ملک ظہیر اعوان، وسیم وصی، ملک عامر رضا، راجہ برہان غنی (ڈنڈوت) سمیت ضلع بھر سے سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات، وکلا برادری اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button