
جہلم میں اندھیر نگری ، چوپٹ راج ، بااثر افراد نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی ملکیتی اراضی پر ماڈل بازار بنا دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کا سوموٹوایکشن، ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی 29 کنال 10 مرلے زمین پر بااثرافراد کے قبضے میں جس پر ماڈل بازار بنا رکھا ہے، ڈی سی جہلم اور ڈی پی اوجہلم کو قبضہ واگزارکروانے اور ماڈل بازارختم کرنے کا حکم۔
تفصیلات کے مطابق جی ٹی رو ڈ جادہ پر واقع موضع جادہ میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری جہلم کی ملکیتی جگہ 29کنال 10مرلے جس کا بورڈ آف ریونیو میں انتقال ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے نام کیا تھاجو کہ بمطابق ریکارڈ محکمہ مال مذکورہ زمین ڈسٹرکٹ جوڈیشری جہلم کی ملکیت ہے جس پر ججز کی رہائشیں تعمیر ہونا ہیں۔
اس وقت ڈسٹر کٹ جوڈیشری میں 22ججز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور بدقسمتی سے ان ججز کے پاس اپنی کوئی سرکاری رہائش گاہ موجود نہ ہے اور وہ مجبورا دیگر محکمہ جات کی رہائشوں ، کالونیوں میں رہائش پذیر ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے ایکشن لیتے ہوئے ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم کو فوری طور ڈسٹر کٹ جوڈیشری کی ملکیتی جگہ کونامعلوم افراد کے قبضہ سے فی الفور واگزار کروا کر اور ماڈل بازار ختم کروا کے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے حوالے کرنے کا حکم دیا تا کہ ججز صاحبان کی رہائشوں کی تعمیر کا کام شروع کیا جاسکے۔