سوہاوہ

کیپٹن حسنات شہید بوائز ہائی سکول سوہاوہ میں زیادہ گندم مہم کے سلسلے میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد

سوہاوہ: گورنمنٹ کیپٹن حسنات شہید بوائز ہائی سکول سوہاوہ میں سپیشل زیادہ گندم مہم کے سلسلے میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سوہاوہ قاضی عبید الرحمٰن، زراعت آفیسر ڈومیلی رمیز راجہ اور سینئر فیلڈ اسسٹنٹ ارشد محمود کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں گورنمنٹ کیپٹن حسنات شہید بوائز ہائی سکول میں سلسلہ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت سے کیاگیا، اس سیشن میں اساتذہ اکرام اور طلب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سوہاوہ قاضی عبیدالرحمٰن تھے۔

قاضی عبیدالرحمٰن نے کہاکہ گندم کی زیادہ سے زیادہ رقبے پر کاشت ترجیحی بنیادوں پر کی جائے، کھادوں کا متناسب استعمال کیا جائے، منظور شدہ اقسام کاشت کی جائیں اور شرح بیج 40 سے 50 کلو گرام فی ایکڑ رکھی جائے اور 20 نومبر تک گندم کی بیجائی کو مکمل کیا جائے اور گندم کی پیداواری پر جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ آگاہی مہم ہردیہات ہرشہر ہرگاؤں کے بعد اب سکولوں میں دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button