جہلم

دارالامان جہلم میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت سے منایا گیا

جہلم: دارالامان جہلم میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت سے منایا گیا۔

دارالامان جہلم میں جشن عید میلاد النبی ﷺ پورے جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا ہوا۔ نعت خوانی کا مقابلہ ہوا جس میں خواتین نے اپنے اپنے ذوق کے مطابق بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

النور فاونڈیشن کی معلمات نے حضرت محمد خاتم النبین ﷺ کی شان بیا ن کی اور آپﷺ کا اسواہ حسنہ بیان کیا۔ پروگرام میں مس طیبہ راحیل سپرنٹنڈنٹ دارالامان، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز چیئرپرسن، خاتون سید، مس فلک، مس سمیت پرنسپل وومن کالج، شاہدہ شاہ اور رشیدہ عزیز، مس مومنہ سمیت دیگر مہمانان نے شرکت کی۔

طیبہ راحیل سپرنٹنڈنٹ دارالامان نے حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ کے ایمان افروز واقعات بیان کئے اورکہاکہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ زندگی کے تمام مشاغل اور نبوت کے بارِ عظیم کی انجام دہی کے بعد اپنی ذاتی اور عائلی زندگی کے لئے وقت نکالتے اور امہات المومنین اور حسنین کریمین کے ساتھ وقت صرف کرتے۔ آپ ﷺ نے ہر طبقے اور ہر عمر کے لوگوں کی رہنمائی کی۔

انہوں نے مزید کہا آج کے اس پر آشوب دورمیں ہم سب لوگ اپنی فیملی کے لئے وقت نہیں نکال پاتے جس کی وجہ سے معاشرت برباد ہو رہی ہے۔ انہوں نے ادارے میں مقیم خواتین کو تلقین کی کہ چھوٹے چھوٹے اختلافات کو بھلا کر اپنے بچوں اور خاندان کے بہتری کئے صلح کریں۔

اس موقع پر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے مشرقی اور مغربی تہذیب کا تقابلہ پیش کیا اور نصیحت کی کہ مغرب ہماری فیملی سسٹم کو توڑنا چاہتا ہے جس کے لئے انہوں نے ہمیں اسلام سے دور کر نے کے لئے مختلف پروگرام بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button