سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں موٹر سائیکل اور کار میں خوفناک تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

سوہاوہ میں موٹر سائیکل اور کار میں خوفناک تصادم، خاتون سمیت 2افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی، میت اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ چکوال روڈ پر بڑی بن ڈھوک امب کے مقام پر موٹر سائیکل اور کار میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 56 سالہ یاسمین زوجہ ارشد سکنہ دھریالہ خاکی گوجر خان موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

حادثہ میں 2 سالہ عبداللہ ولد انضمام، 25 سالہ انضمام ولد ارشد سکنہ دریالہ خاکی گوجر خان، 22 سالہ حسن ولد نذیر علی سکنہ اسلام آباد اور 47 سالہ شمس ولد محمد حسنین سکنہ مسہ کسوال شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور میت اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا جہاں ایک اور شدید زخمی زندگی کی بازی ہار گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button