
جہلم: موسم سرد ہونے اور بارش ہونے کے ساتھ ہی مونگ پھلی 150 روپے پاؤ، پستہ کی قیمت میں 1200 روپے فی کلو اور کاجو کی قیمت میں 500 روپے فی کلو کا مزید اضافہ کر دیا گیا۔
کسٹم ڈیوٹیوں میں اضافہ ہونا بھی ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ قرار دی جارہی ہے۔ 250 روپے میں فروخت ہونے والی مونگ پھلی 500 روپے تک پہنچ گئی ہے، پستہ 1800 روپے فی کلو سے 3 ہزار روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، 2100 روپے میں فروخت ہونے کاجو کی قیمت بڑھ کر 2800 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
ڈرائی فروٹ کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایرانی کھجور اور سکھر کی کھجور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، بارش کے بعد ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، مونگ پھلی کی قیمت میں اضافے سے غریب شہری کے کھانے کی اشیاء کی قیمت بھی ان کے بس سے باہر ہوگئی ہے۔