جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم نعمان ولد محمد شفیع ساکن ضلع راولپنڈی کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان ناصر مسیح ولد صادق گِل ساکن نیو کرسچین کالونی جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 28 لیٹر شراب اور سیف اللہ ولد رحمت اللہ ساکن کالا دیو کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان ولی خان ولد صاحب خان ساکن چک مجاہد پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد اور نظام علی عرف ماما ولد جمال علی ساکن پنڈی سید پور کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button