دینہ

سیاسی شخصیت حاجی محبوب شہزاد (مرحوم) کا صاحبزادہ ذیشان محبوب شادی کے بندھن میں بندھ گیا

دینہ کی معروف سیاسی شخصیت حاجی محبوب شہزاد (مرحوم) کے صاحبزادے یاسر محبوب، ناصر محبوب، عدنان محبوب کے بھائی ذیشان محبوب گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کی تقریب بڑی دھوم دھام سے منعقد ہوئی، تحریک انصاف کی قیادت سمیت علاقہ بھر کے سیاسیوں کی شرکت، دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔

دعوت ولیمہ میں ایم پی ا ے راجہ یاور کمال، تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فوق شیرباز، ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سابق وزیر چوہدری سعید، چوہدری محمد انور، راجہ سرفراز، علی بٹ، حاجی ادریز اختر، عثمان بٹ، راجہ تصدق، چوہدری وحید پنجاب پولیس، ماجد کیانی، چوہدری سلطان، راجہ زاہد عزیز، رانا اشفاق، چوہدری محمد ضمیر، انوار الحق مغل، زاہد ناگی، میاں ابرار، مسعود الحسن بٹ، مسکین شاہ، عطاء اللہ شاہ بخاری، خاور چوہان، شادا جٹ، سید ضمیر شاہ، محمد ذیشان، چوہدری محمد افضل، وسیم خان راجہ سعود الطاف، جمیل نظامی، رضوان سیٹھی اور علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

دعوت ولیمہ کی تقریب میں دولہا ذیشان محبوب اور ان کے بھائی یاسر محبوب کو شادی کی ڈھیروں مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button