سوہاوہ

ہمارا ہر عمل کائنات کو متاثر کرتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

سوہاوہ: امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ ہمارے انفرادی اور اجتماعی طور پر اُٹھائے گئے اچھے یا برے اقدامات معاشرے پر اثر انداز ہوتے ہیں بلکل اُسی طرح جیسے حضرت عمر فاروق ؓ کے دور میں زلزلہ آیا تو آپ ؓ نے زمین پر درہ مارا اور کہا کہ کیا تم پر انصاف نہیں ہو رہا اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اگر ہم بحیثیت مجموعی دیکھیں کہ اس وقت ہم پر مختلف قسم کی آفات ہیں یہ ہمارے اعمال کے نتیجہ میں ہیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر سالکین کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق انبیاء کو یہ شرف حاصل نہ تھا کہ زمین پر کہیں بھی سجدہ کر سکیں۔ نبی کریم ﷺ پر یہ خصوصی انعام فرمایا گیا کہ پوری زمین کو ہی سجدہ گا بنا دیا گیا اب ہم اس کرم کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے ہمیں نبی کریم ﷺ کا امتی پیدا فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کے حضور نہ شکل دیکھی جاتی ہے نہ مال بلکہ خالص نیت اور اعمال دیکھے جائیں گے۔ خلوص کو شرف قبولیت عطا ہوتی ہے اور اس کے حصول کے لیے ذکر الٰہی اختیار کیا جاتا ہے اللہ اللہ کی تکرار کی جاتی ہے اور خالص اللہ کی رضا کے لیے کی جاتی ہے۔ اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button