دینہ

دینہ کی سیاسی و سماجی شخصیت قاضی نثار احمد کے گھر ڈکیتی کی کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنا دی

دینہ شہر میں چوروں اور ڈکیتوں کا راج ، ایک ہی گھر میں دو بار ڈکیتی کی کوشش، دینہ کی سیاسی و سماجی شخصیت قاضی نثار احمد کے گھر ڈکیتی کی کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کی سیاسی سماجی مشہور شخصیت قاضی نثار احمد کے گھر ایک رات میں دو بار واردات کرنے کی کوشش کی گئی۔ پہلی واردات محلے داروں نے کوشش ناکام بنادی اور دوسری بار گھر والوں نے ناکام بنادی۔

ڈکیتوں نے بڑا ہی دلیری کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے دوسری بار بھی اپنی کوشش جاری رکھی کہ ہوسکتا ہے کوئی مال وغیرہ ہاتھ لگ ہی جائے، پہلی اور دوسری واردات کوشش کے درمیان دینہ پولیس کو بھی کال کرکے بلوایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button