سوہاوہ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سوہاوہ کی ڈھوک امب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سوہاوہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سوہاوہ کی ڈھوک امب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، اس کیمپ میں مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی میں شرکت کر کے چیک اپ کرایا اور ادویات لی، الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ ڈھوک نیاز علی امب میں والدین میموریل ہسپتال میں الفلاح فاؤنڈیشن کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان خود کرتے ہیں۔

ماہر ڈاکٹر چائلڈ سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں، سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں، بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی گئی، مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button