جہلم

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں سیوریج سسٹم کے اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں واش رومزوسیوریج سسٹم کے اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر راجہ زاہد نعیم ڈی ایس پی صدر سرکل، محمد صابر آفس سپریٹنڈنٹ، انسپکٹر محمد عرفان آر آئی پولیس لائنز بھی موجود تھے۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اس منصوبے کو جلد ازجلد مکمل کرنے پر ڈی ایس پی صدر راجہ زاہد نعیم اور آر آئی لائن انسپکٹر محمد عرفان کو شاباش دی اور مزید کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے اور بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button