دینہاہم خبریں

دینہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی، ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موبائل فون کی دکان سے نقدی لو ٹ کر فرار

دینہ: جی ٹی روڈ پر دن دیہاڑے مو بائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات ، 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے نقدی لوٹ کر فرار، واردات کے بعد ڈاکو موٹرسائیکل پر جہلم کی طرف فرار ہو گئے، ڈاکوؤں نے نقاب اور ہیلمٹ پہنے ہو ئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز دینہ جی ٹی روڈ پر دن دیہاڑے ڈیڑھ بجے کے قریب یو بی ایل بینک کے ساتھ واقع مو بائل شاپ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو جس میں سے ایک نے ہیلمٹ اور ایک نے نقاب پہنا ہوا تھا ، مو بائل شاپ میں داخل ہو تے ہی اسلحہ کی نوک پر یاسر ولد محمد انور سکنہ مفتیاں کو قابو کر لیا اور گلے میں پڑی کیش تقریبآ 6000 رو پے نقدی لوٹ لی۔

ڈاکو واردات کے بعد موٹرسائیکل پر جہلم کی طرف فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے، اطلا ع ملتے ہی پو لیس سٹی چو کی دینہ کی بھاری نفری مو قع پر پہنچ گئی اور مدعی یاسر ولد محمد انور کی درخواست پر رپو رٹ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button