جہلم

چیف کوآرڈینیٹر چوہدری فراز حسین کی ہفتہ وار جہلم کے مرکزی دفتر میں بیٹھک، لوگوں کے مسائل سنے

جہلم: چوہدری فراز حسین چیف کوارڈینیٹر این اے67 و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف کا ہفتہ وار جہلم کے مرکزی دفتر میں لوگوں کے مسائل سنے، علاقہ خورد اور ڈھوک منور سے آئے وفود سے ملاقات کی۔

اہلیانِ ڈھوک منور نے چراگاہ کے حوالے سے در پیش مسائل پر سے آگاہ کیا جسے چیف کوآرڈینیٹر نے اپنی ٹیم کو وزٹ کی ہدایت کی اور انتظامیہ کے تعاون سے اس مسئلہ کو جلد حل کرنے کا کہا۔

اس موقع پر شہریوں کے بھی مسائل سنے اور فورا بھی حل کروائے جس پر شہریوں نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح چوہدری فراز حسین ہمارے اتنی توجہ سے ہمارے مسائل سنتے ہیں اور اگر کہیں جانا بھی پڑے تو ساتھ جا کر بھی مسائل حل کراتے ہیں ہمیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی کمی بھی محسوس نہیں ہونے دیتے، بعد ازاں ہاکی کلب جہلم کی طرف سے چیف کوآرڈینیٹر کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

مہر سعید سپوت المعروف بابا جہاناں وارڈ 11 کے معززین کے ہمراہ مرکزی دفتر آئے او ر چوہدری فواد حسین، چوہدری فراز حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کراوئی اس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کئے۔

مشین محلہ نمبر 2 میں اہلیانِ علاقہ کو راستے کے حوالے سے در پیش مسائل کا جائزہ لیا اور حل کروانے کی بھرپور یقین دہانی جس کے بعدکوٹھا پرانا شوکت بٹ(کونسلر) مرحوم اور نمبردار چوہدری ارشد کے گھر بھی گے اور چیف کوارڈینیٹر نے وہاں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ بھی لیاجس پر اہل علاقہ نے چوہدری فراز حسین کا ترقاتی کاموں کے حوالے سے شکریہ ادا کیا، اہل علاقے کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما راجہ طارق آف سلیمان پارس، چوہدری تصور، علی جٹ، چوہدری رضوان منور اور آصف محبوبی ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button