پنڈدادنخان
پنڈدادنخان مین بازار میں گندگی سے بھری نالیاں اور نالے ابل پڑے

پنڈدادنخان مین بازار میں گندگی سے بھری نالیاں اور نالے ابل پڑے، خواتین سمیت خریداروں کو مشکلات کا سامنا، دوکاندار تمام دن وائپرز اور چھاڑو لے کر راستے صاف کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے مین بازار میں نالیاں اور نالے گندگی سے اٹے پڑے ہیں جس کے باعث گندا پانی مین نالوں میں جانے کی بجائے سڑکوں پر اٹھکیلیاں کرنے لگا۔
گندے پانی نے خواتین بچوں سمیت خریداروں کا گزرنا مشکل کر دیا جبکہ دکاندار تمام دن وائیپر اور جھاڑو لے کر گندے پانی کی صفائی میں مصروف رہتے ہیں، گندے پانی سے گزرنے والے موٹر سائیکلوں سے اڑنے والی پانی کے باعث باپردہ خواتین اور افراد کے کپڑے گندگی سے لت پت ہو جاتے ہیں۔
مقامی دو کاندروں کے مطابق مذکورہ نالیوں کی صفائی ہوئے عرصہ گزر گیا ہے، نالیاں گندگی سے چوک ہونے کی بنا پر پانی سڑک پر آنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔