پنڈدادنخاناہم خبریں
زیر تعمیر للِہ تا جہلم سڑک مسافروں کیلئے درد سر بن گئی، موٹر سائیکل سوار زیر تعمیر پل سے نیچے جا گرے

پنڈدادنخان: زیر تعمیر للِہ تا جہلم سڑک مسافروں کیلئے درد سر بن گئی، 2 موٹر سائیکل سوار زیر تعمیر پل سے نیچے جا گرے، موٹر سائیکل سواروں کو رسیوں کی مدد سے باہر نکال لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ کوٹ حبیب کے قریب اندھیرے اور متبادل راستہ نہ ہونے سے موٹر سائیکل سوار دو بھائی زیر تعمیر پل سے نیچے گر گئے جن کو گشت پر موجود پٹرولنگ پولیس کے آفیسر اے ایس آئی شیخ رستم عباس سب انسپکٹر محمود الحق چوکی انچارج نے ٹیم کے ہمراہ رسیوں کی مدد سے پل سے باہر نکالا۔
زیر تعمیر للِہ جہلم روڈ مسافروں کیلئے درد سر بن گئی، تعمیراتی کمپنی کی من مانیاں کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں، سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اصلاح حال کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پٹرولنگ پولیس کی بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔