جہلماہم خبریں

آئے روز احتجاج کے باعث جہلم کے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا

جہلم: احتجاج اور مظاہرے، آئے روز سڑکوں کی بندش کے باعث دوسرے اضلاع میں سفر کرنے والے مسافر مشکلات میں پھنس گئے، پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاںبھی مالکان نے چلانے سے انکار کر دیا، مال بردار گاڑیاں بھی رک جانے سے مارکیٹوں اور منڈیوں میں وقت پر مال نہ پہنچنے سے اشیاء خوردونوش کی قلت کا خدشہ بڑھ چکا ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں کا احتجاج ہو یا کوئی واقعہ پیش آ جائے تو مختلف اوقات میں جہلم سے دوسرے اضلاع میں جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ مالکان بند کر دیتے ہیں ، جس کی وجہ سے مسافروں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

جی ٹی روڈ بند ہونے سے مال بردار گاڑیاں بھی مالکان روک لیتے ہیں کہ اس دوران ان کی گاڑی کو نقصان نہ پہنچے اور مال بھی محفوظ رہے اس وجہ سے مال بر وقت مارکیٹوں میں نہیں پہنچ پا تا اور قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اشیاء ضروریہ بروقت نہ پہنچنے سے ان اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھا دی جاتی ہے جس کا خمیازہ غریب شہریوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔

اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ جب اڈے سے نکلتی ہے تو راستے میں کہیں بھی کسی وجہ سے سڑکیں بند ہو تو گاڑی ڈرائیوروں سمیت مسافر بھی پریشان ہو جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button