ایم ڈی ایس ایل ایس سرفراز ملک برٹش کونسل کے آئلز سرٹیفائیڈ ٹرینر بن گئے

برٹش کونسل کے ایوارڈز ہولڈراور گولڈ پارٹنر ادارہ ایس ایل ایس کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک برٹش کونسل کے آئلز سرٹیفائیڈ ٹرینر بن گئے۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد مسلسل سے زندگی میں تازگی رہتی ہے جس طرح بہتاہوا پانی اپنے بہاو کی وجہ سے تازہ رہتا ہے۔ تفصیل کے مطابق ایس ایل ایس کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک کو میابی کیساتھ ’’ آئلزٹرین دی ٹرینرز‘‘ گلوبل ٹریننگ دوسری مرتبہ مکمل کر نے پر برٹش کونسل کے برطانیہ سے آئے ہوئے عالمی ماہر آئلز ، سابق ایگزیمنر و گلوبل ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر ایڈن تھورن نے سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
انہوں نے بتایا کہ برٹش کونسل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹرز اوربزنس ڈیولپمنٹ ٹیم کی خصوصی کاوش سے برطانیہ سے ٹریننگ دینے کیلئے پاکستان تشریف لائے۔ اس ٹریننگ میں جو IELTS کے بارے میں تکنیکی باتیں سکھائی گئی وہ آئلز ٹرینرز کو اپنے سٹوڈنٹس کی بہترین تربیت کرنے میں کارآمد ثابت ہوں گی۔
ڈاکٹر ایڈن تھورن کا شعبہ ء تعلیم میں 30سال سے زائد تجربہ ہے، وہ شعبہ تعلیم میں چائنہ، مشرقی یورپ، شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور اوشینیا سمیت کئی ممالک میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں، ایک دھائی تک و ہ بطور آئلز ٹیچر، ایگزیمینراور ایڈمنسٹریٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
ڈاکٹر ایڈن تھورن نے سرفراز ملک سے ایجوکیشن اور دیگر امور پر تفصیلات سے بات کی۔ بزنس ڈیویلپمنٹ منیجرسید اکرام اکبراور بزنس کنسلٹنٹ صبیح اعجاز نے دن رات ایک کر کے ٹریننگ سیشن کے انتظامات کئے۔