تحصیل سوہاوہ اور پنڈدادنخان میں پٹرول پمپس پر پٹرول کی قلت نے شہریوں میں خوف طاری کر دیا

جہلم کی تحصیل سوہاوہ، تحصیل پنڈدادنخان میں پٹرول پمپس پر پٹرول کی قلت نے شہریوں میں خوف طاری کر دیا، بعض پٹرول پمپس مالکان ایک خاص مقدار میں شہریوں کو پٹرول دینے لگے، پٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ اور تحصیل پنڈدادنخان میں پٹرول پمپوں پر پٹرول کی قلت اور کم پٹرول دینے سے دونوں تحصیلوں کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری پریشانی میں مبتلا ہونے لگے۔
پٹرول پمپوں کے باہر قطاروں میں کھڑے شہری ایک دوسرے کو سوالیہ نظروں سے دیکھتے رہے۔ پٹرول پمپس کے مالکان شہریوں کو2سو سے 3 سو تک کا پٹرول ڈال کر دیتے رہے جس سے شہری زہنی تذبذب کا شکار ہو گئے، متعدد پٹرول پمپس مالکان نے تو پٹرول کی سپلائی ہی بند کر دی۔
شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور خوف ہراس کی کیفیت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جائیں پٹرول پمپس سیل کئے جائیں اور مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ بے چینی کی کیفیت کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔