جہلم
جہلم میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات، ایک شخص جاں بحق، تین افراد شدید زخمی

جہلم میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں اور میت کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں اسلامیہ سکول کچہری روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، حادثہ میں 48 سالہ موٹرسائیکل سوار معظم علی ولد محمد یونس سکنہ اسلامیہ سکول جہلم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
دوسرا حادثہ فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال جی ٹی روڈ جہلم کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک اور کار آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثہ میں 52 سالہ محمد عامر ولد شریف سکنہ لاہور، 34 سالہ زبیر ولد خوشحال خان سکنہ ٹلہ جوگیاں جہلم اور 58 سالہ محمد اعظم ولد محمد محسن سکنہ لاہور شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں حادثات کے زخمیوں کو میت کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔