جہلم

جے سی سی اے کے زیراہتمام خیرپورمیں سیلاب سے متاثرہ افراد میں نقد رقوم اورکپڑے تقسیم کئے گئے

جہلم: جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام سندھ خیرپورمیں سیلاب سے متاثرہ افراد میں دس لاکھ روپے نقد اور کپڑے تقسیم کئے گئے، خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آفس کے احاطہ میں صدر جے سی سی آئی عمرمشتاق برگٹ و دیگر نے 2 سو متاثرین میں پانچ ہزار روپے فی گھرانہ نقد رقم اورپانچ لاکھ روپے کے کپڑے تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعمرمشتاق برگٹ نے خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک ریلیف کیمپ لگایا جس میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے 2 سوگھرانوں کو پانچ ہزار روپے نقدفی گھرانہ دیئے گئے۔

جہلم کی معروف سماجی شخصیت شیخ ناصر کی طرف سے جہلم چیمبرآف کامرس کو پانچ لاکھ روپے کے عورتوں، بچوں اورمردوں کے نئے کپڑے عطیہ میں دیئے گئے جو اس موقع پرشیخ ناصراوروفد کے دیگرشرکاء نے اپنے دست مبارک سے تقسیم کئے۔

اس موقع پر خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری محمد بشیر آرائیں، یونائیٹڈ بزنس گروپ کی خاتون رہنما اور سابق نائب صدرسندھ ایف پی سی سی آئی شبنم ظفر، سابق نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس ڈاکٹر ظہیر احمد، ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز، ایگزیکٹو ممبر حافظ وسیم انور، سابق ایگزیکٹو ممبر نوید طالب بٹ، سینئر ممبر جے سی سی آئی حافظ غلام مصطفیٰ محمد واثق، شیخ اظہر و دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button