جہلم جی ٹی روڈ پر قائم نجی سکولز و کالجز کے طلباء و طالبات کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

جہلم: جی ٹی روڈ پر قائم نجی سکولزو کالجز کے طلبا و طالبات کی زندگیاں داؤ پر، سکولز و کالجز کے تعلیمی اوقات میں موٹروے پولیس کو تعینات کرنے کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطا بق جی ٹی روڈکے دونوں اطراف قائم سرکاری و نجی سکولز و کالجز جو کہ کالا گجراں اور جہلم شہر کے درمیان قائم ہیں، صبح کے اوقات اور چھٹی کے اوقات کے وقت سینکڑوں و ہزاروں طلباء و طالبات کو سڑک عبور کرنے اور گاڑیوں میں سوار ہونے کے لئے جی ٹی روڈ پر ریوڑ کی شکل میں آجاتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں۔
بعض اوقات طالبعلم سڑکوں کے عین وسط میں کھڑے ہو کر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے اچانک گاڑیاں رکنے سے پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا جاتی ہیں۔
شہریوں وطلبا و طالبات کے والدین نے ایس پی موٹروے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سکولز و کالجز کے اوقات کے دوران خصوصی طور پر موٹروے پولیس کے افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تا کہ حادثات سے بچا جا سکے۔