جہلم

جہلم میں تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو چھٹی کے اوقات کے وقت شدید پریشانی کا سامنا

جہلم: جادہ تا کچہری ، کچہری تا شاندار چوک ، اولڈ جی ٹی روڈ پرقائم تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو چھٹی کے اوقات کے وقت شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی سڑکوں پر کھڑے رکشاؤں ، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی وجہ سے طویل دورانیے تک سڑکیں بند ہونے لگیں ،چھٹی کے اوقات میں مسافروں ، ایمبولنسسز سمیت سرکاری اداروں کے افسران و اہلکاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ٹریفک پولیس کا عملہ چوک چوراہوں سمیت سرکاری اداروں کے باہر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کے اژدہا نے راہگیروں کے لئے مسائل کھڑے کر دیئے ، اس دوران پیدل چلنے والوں کا نیا امتحان شروع ہو جاتا ہے۔

راہگیروں کو طویل دورانیے تک ٹریفک کے کھلنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ اس دوران ایمبولنسسز سمیت سرکاری اداروں کی گاڑیوں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کیوجہ سے کچہری روڈاور شاندار چوک کی جانب آمدوفت کرنے والے شہریوں کے وقت کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔

شہریوں نے ڈی پی او، ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ کچہری روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ سمیت شہر کے چوک چوراہوں میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button