جہلماہم خبریں

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس، چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا

جہلم: حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر صاحب دین، سی ای او ہیلتھ، ریسکیو آفیسر سعید احمد، محکمہ پولیس، سی او ایم سی، سول ڈیفنس سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مجالس، جلوس، عزاداری، روٹس پر ایمرجنسی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی چہلم کے حوالے سے جامع کینٹی جینسی پلان تین روز کے اندر جمع کروائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کو اہم ماتمی جلوسوں بالخصوص اے اور بی کیٹیگری کی مجالس اور جلوسوں کو مکمل کور کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ آئیسکو، سوئی نادرن گیس، پی ٹی سی ایل، ہیلتھ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، پولیس سمیت تمام محکموں اور بلدیاتی اداروں کے افسران کومحرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے بروئے کار لائے جانیوالے اقدامات سے تحریری طورپر ڈی سی آفس کو مطلع کریں۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ میونسپل کمیٹیز، ٹاؤن کمیٹیز کے افسران کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر تحصیل میں منعقد ہونے والی مجالس اور عزاداری جلوسوں کے روٹس کا فوری تفصیلی معائنہ کریں اور روٹس پر صفائی ستھرائی، پیچ ورک، سٹریٹ لائٹس، بجلی کی بلاتعطل فراہمی، واٹر سپلائی، تجاوزات اور ٹیکنیکل سویپنگ کیلئے عملہ کی ڈیوٹی لگا کر باقاعدہ ڈیوٹی روسٹر جاری کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جلوس، مجالس روٹس پر اگر کہیں کسی قسم کابلڈنگ میٹریل ریت، بجری، مٹی، پرانی اینٹیں وغیرہ موجود ہوں تو ان کو فوری ہٹایا جائے۔ سکیورٹی کے حوالے سے جلوس کے راستوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سنٹر میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button