جہلم

سردی میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی

جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں سردی میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ ہی بجلی و سوئی گیس کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کے کم پریشر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔

ایک طرف وفاقی حکومت نے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے شہریوں کو زندہ درگور کر کے رکھ دیا ہے تو دوسری جانب بجلی اور گیس کی بندش سے شہری مزید ذہنی تذبذب کا شکار ہو چکے ہیں، بجلی کی بندش کی وجہ سے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ بجلی اور گیس نہ ہونے سے گھریلو و کارروباری نظام مفلوج ہونے سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں، جبکہ مزدور طبقہ بے روز گاری کا شکار ہو گیا ہے۔

شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بجلی کی روزانہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا یا جا رہا ہے جس سے گھریلو افراد سمیت کارروباری طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

دوسری جانب سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے۔ گیس کے کم پریشر اور بندش کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں اور خواتین کا امور خانہ داری نبھانا بھی مشکل ترین ہو چکا ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے ایل پی جی، کوئلہ، لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہریوں کے لئے درد سر بن چکی ہے گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ سے شہری عذاب میں مبتلا ہوتے ہوئے ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔

صارفین نے وفاقی وزیر پانی و بجلی اور وفاقی وزیر پٹرولیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button