جہلم

امیر المومنین حضرت ابو بکر صدیقؓ کی شخصیت جامع کمالات تھی۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: امیر المومنین امام العارفین ،سر چشمہ مہر وفا ، یار غار و یارِ مزار حضرت ابو بکر صدیقؓ کی شخصیت جامع کمالات تھی آپ صائب الرائے جو دو ستا اور زہد و ورع کا پیکر تھے۔ آپؓ نے دین اسلام کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں جب بھی ضرورت پڑی آپ نے اپنا مال دین اسلام کیلئے پیش کر دیا۔ آپ کی سیرت پر عمل کر کے انفرادی اور اجتماعی زندگیاں روشن و تاباں کی جاسکتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہارشہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے صدیق اکبر کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ اول نے دین اسلام کیلئے گرانقدر مالی خدمات سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ آپؓ شروع سے حلیم الطبع نرم، دل،غریبوں اور مسکینوں کا خیال کرنے اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے تھے جب اسلام قبول کیا تو ان کے پاس 40 ہزار درہم اور نقدی تھی جو سارے اللہ کی راہ میں خرچ کر دیے۔

سید خلیل حسین کاظمی نے مزید کہا کہ حضرت ابو بکر صدیق دین اسلام کی مالی خدمات مختلف جہتوں سے کی۔ حضرت بلال پر ان کا آقا ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا تھا تو آپ نے حضرت بلال کے آقا کومنہ مانگی قیمت دے کر آپ کو آزاد کروایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button