
سوہاوہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چکوال روڈ سوہاوہ پر مزدے نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 18سالہ احمد ولد واجد پرویز سکنہ کدیاری سوہاوہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
دوسرا حادثہ سوہاوہ کچہری کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں کار اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 24 سالہ بابر ولد اقبال سکنہ کھاریاں اور 28 سالہ ذوالقرنین ولد مجید سکنہ کھاریاں شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 نے دونوں زخمیوں اور میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔