جہلم

جہلم: تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کا بازاروں اور گلی محلوں سے گزرنا مشکل، ٹریفک جام معمول بن گیا

جہلم: ناجائز تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کا بازاروں، گلی محلوں سے گزرنا مشکل، ٹریفک جام معمول بن گیا۔ مین بازار، نیابازار، کناری بازار، دلہن بازار، شاندارچوک، چوک گنبدوالی مسجد، اولڈ جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، جادہ روڈ سمیت دیگر چوک چوراہوں میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار سے راہ گیروں کا پیدل چلنا دشوار، میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران چپ کی بکل مار کر بیٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر کے بازاروں چوک چوراہوں، سڑکوں پر دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے قبضے جما رکھے ہیں، جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں اور موٹر سائیکل سواروں کا بازار سے گزرنا بھی محال ہو گیا ہے۔

اندرون شہر کی سڑکوں کے دونوں اطراف لوڈر رکشے کھڑے کر کے اشیاء ضروریہ فروخت کرنی شروع کررکھی ہیں جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے جگہ جگہ رکشہ اسٹینڈ قائم کررکھے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو بھی آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر اور سڑکوں پر قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button