جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کاسندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سہ روزہ دورہ

جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کاسندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سہ روزہ دورہ، متاثرین سیلاب میں خیمے، راشن اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں، وفد کی قیادت صدرجہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری عمرمشتاق برگٹ نے کی۔
تفصیلات کے مطابق 6 ستمبر 2022 بروز منگل جہلم کینٹ چوک سے سابق صدرجہلم چیمبر آف کامرس چوہدری شکیل احمد، سابق ایگزیکٹو ممبر و چیئرمین یووی جی راجہ سجاد اختر نے سندھ کے متاثرین سیلاب کی دادرسی کیلئے جانیوالے وفد کے شرکاء کودعاؤں کیساتھ رخصت کیا،ان کے ہمراہ میاں محمد بخش ٹرسٹ کی ایمبولینس ،پی ایم اے جہلم اور میاں محمد بخش ٹرسٹ کے سینئر ڈاکٹرز ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، ڈاکٹر عبدالغفور ملک اور ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی بھی تھیں۔
گیارہ گھنٹوں کی طویل مسافت کے بعد سندھ کے ضلع خیرپورپہنچنے پرخیرپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد بشیر آرائیں اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کی خاتون رہنمااورسابق نائب صدرسندھ ایف پی سی سی آئی شبنم ظفرنے انہیں خوش آمدید کہااوران کے جذبہ خیرسگالی اورحب الوطنی کوسراہا۔
اس موقع پرمیڈم شبنم ظفرنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یونائیٹد بزنس گروپ کے سینئرلیڈروسابق نائب صدرپنجاب ایف پی سی سی آئی راجہ محمدانورکی مشکورہوں کہ جنہوں نے جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعمرمشتاق برگٹ کی قیادت میں ان مسیحاؤں کوسرزمین سندھ میں حالیہ بارشوں اورسیلاب سے متاثرین کی مدد کیلئے بھیجا۔میں آپکواوربالخصوص آپکے ساتھ جو رضاکاراورڈاکٹرز ہیں انکوسلام پیش کرتی ہوں۔
خیرپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمحمدبشیرآرائیں نے کہا کہ آپ اس مشکل گھڑی میں ہماری مددکوپہنچے ہیں آپ کی اس محبت ،خلوص کوہمیشہ یادرکھیں گے۔اس موقع پرجہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعمرمشتاق برگٹ نے کہا کہ یہ ہمارافرض تھا کیونکہ ہم پاکستانی ہیں اورہم اپنے بھائیوں کی مددکوپہنچے ہیں ہماراکسی پرکوئی احسان نہیں،اورہم اس سلسلہ کومتاثرین کی بحالی تک جاری رکھیں گے۔
ایگزیکٹوممبرچوہدری سہیل عزیز نے کہا کہ ہمارے ساتھ پی ایم اے جہلم اورمیاں محمدبخش ٹرسٹ جہلم بھی اس نیک کام میں شامل ہیں،اس کے علاوہ جہلم کی سماجی شخصیت شیخ ناصراورانکے ساتھ شیخ اظہر،محمدواثق بھی ہیں جوبڑھ چڑھ کراس نیک کام میں حصہ لے رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ہم سب کوثابت قدم رکھے اوراس نیک کام کوجاری وساری اورپایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہمت واستقامت عطافرمائے۔
وفدکے شرکاء میں سابق نائب صدرجہلم چیمبرآف کامرس ڈاکٹرظہیراحمد،ایگزیکٹوممبر حافظ وسیم انور، سابق ایگزیکٹوممبرنویدطالب بٹ، سینئرممبرجے سی سی آئی حافظ غلام مصطفیٰ ودیگر شامل تھے۔