پنڈدادنخاناہم خبریں
پنڈدادنخان میں نوجوان لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر دریائے جہلم میں کود کر خودکشی کر لی

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں نوجوان لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر دریائے جہلم میں کود کر خودکشی کر لی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، تلاش جاری۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈدادنخان کے نواحی علاقے جیتی پور کے قریب مبینہ گھریلو حالت سے تنگ 20 سالہ لڑکی (ر) سکنہ جیتی پور پنڈدادنخان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
ریسکیو 1122 پنڈ دادنخان کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور تلاش شروع کر دی ہے، دوسرے روز بھی نوجوان لڑکی کی لاش نہ مل سکی۔