جہلم

نجی لیبارٹریز مالکان غریب شہریوں سے من مانے نرخ وصول کرنے لگے، عام آدمی مشکلات سے دوچار

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں نجی لیبارٹریز مالکان غریب شہریوں سے من مانے نرخ وصول کرنے میں مگن ، عام آدمی شدید مشکلات سے دوچار ، جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں قائم نجی لیبارٹری مالکان غریب شہریوں سے من مانے نرخ وصول کرنے میں مصروف عمل ہیں جس کیوجہ سے عام آدمی شدید مشکلات سے دوچار ہو چکا ہے دوسری جانب جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہونے سے غریب عوام شدید زہنی تذبذب کا شکار ہو چکی ہے۔

رہی سہی کسر لیبارٹری مالکان نے نکال کر رکھ دی ہے، لیبارٹریوں میں بلڈ سی پی، ایل ایف ٹی، ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ، ای سی جی، ہیپا ٹائٹس و دیگر ٹیسٹوں کے لئے جانے والے غریب عوام کی چمڑیاں ادھیڑ ی جارہی ہیں۔

عوامی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی لیبارٹریوں میں کئے جانے والے ٹیسٹوں کے نرخ مقرر کرواتے ہوئے لیبارٹریوں میں آویزاں کروانے کے احکامات جاری کئے جائیں اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کروائی جائے تا کہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے مریض اپنا علاج جاری رکھ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button