پنڈدادنخان

طبی سہولیات سے محروم تحصیل پنڈدادنخان میں مغل لیزر آئی کلینک کسی نعمت سے کم نہیں۔ اہل علاقہ

پنڈدادنخان: طبی سہولیات سے محروم تحصیل پنڈدادنخان میں مغل لیزرآئی کلینک کسی نعمت سے کم نہیں جس میں پاکستان کے مایہ نازماہر امراض چشم خد مات سرانجام دے رہے ہیں جہاں جدید آلات کے تقاضوں کے مطابق مریضوں کی دیکھ بحال کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہیدوں مجاہدوں اور غازیوں کی سرزمین تحصیل پنڈدادنخان میں دیگر محرمیوں کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات کا بھی فقدان ہے، ترقی پذیر ممالک جیسا کہ پاکستان میں بھی آنکھوں کی بیماریوں کی شرح بڑھتی جاری ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہمارا جوان طبقہ بھی اس مرض کا شکار ہورہا ہے اور اس بیماری کے نتیجے میں معاشی مسائل کے ساتھ معاشرتی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔

تحصیل پنڈدادنخان میں آنکھوں کی بیماریوں سے بچنے اور علاج کے لیے صرف آئی سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ میں ایک ماہانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوتا ہے اور نجی طور پنڈدادنخان شہر میں مغل لیزر آئی کلنک جدید ترین سہولیات فراہم کر رہا ہے جس میں پاکستان کے مایہ ناز ماہر امراض چشم خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

اہل علاقہ نے وفاقی و صوبائی حکومت پنجاب سے استدعا کی ہے کہ مغل لیزر آئی کلینک پنڈدادنخان کو صحت کارڈ پینل میں شامل کیا جائے اورحلقہ کے ایم این اے وفاقی وزیر فواد چوہدری خصوصی دلچسپی سے مغل لیزر آئی کلینک کو صحت کارڈ پینل میں شامل کروانے کی کوشش کریں تاکہ ان کے حلقے کا غریب و نادر عام آدمی بھی اپنے ہی علاقہ میں آنکھوں کے علاج کی سہولت حاصل کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button