جہلم

ڈی پی او ڈاکٹر فہد احمد نے ضلع جہلم کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر فہد احمد نے ضلع جہلم کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے۔

ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس کو عوامی شکایات پر معطل کرکے تبدیل پولیس لائن کردیا ،تھانہ جلالپور شریف میں تعینات ایس ایچ اوسب انسپکٹر مرزاوقاص کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ دینہ تعینات کردیا۔

ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ بدرمنیر کو ناقص کارکردگی پر معطل کرکے تبدیل پولیس لائن کردیا ،ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ ملک نثار احمد کو تبدیل کرکے تھانہ چوٹالہ ایس ایچ او تعینات کردیا۔

تھانہ منگلا کے سب انسپکٹر احسان شاہ کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ تعینات کردیا جبکہ چوہدری محمد شعیب مونن کو ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف تعینات کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button