سوہاوہڈومیلیاہم خبریں

سوہاوہ: قوت سماعت و گویائی سے محروم لڑکی سے اجتماعی زیادتی، دو ملزمان گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ جھنگ چک میں بولنے اور سننے کی قوت سے محروم لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، تھانہ ڈومیلی پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ جھنگ چک میں بولنے اور سننے کی قوت سے محروم یتیم لڑکی کو کئی ماہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو ڈومیلی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان یتیم لڑکی کے قریبی عزیز ہیں،بولنے اور سننے کی قوت سے محروم لڑکی کا بھائی بھی معذور ہے جو گھر والوں کو نہ بتا سکی حالت خراب ہونے پر جب متاثرہ لڑکی کی خالہ ڈاکٹر کے پاس لیکر گئی تو الٹرا ساؤنڈ میں حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

معذور لڑکی نے اشاروں میں بتایا کہ اس کے ساتھ اسکے قریبی عزیز محمد عثمان اور عثمان احمد زیادتی کرتے رہے۔

تھانہ ڈومیلی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے چچا کی دعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو ملزمان فرار ہوگئے تھے اس دوران متاثرین معذور لڑکی کی بیٹی پیدا ہوئی،تھانہ ڈومیلی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
سوہاوہ: قوت سماعت و گویائی سے محروم لڑکی سے اجتماعی زیادتی، دو ملزمان گرفتار
ابتدائی میڈیکل میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ملزمان کے سیمپل حاصل کرکے ڈی این اے کے لیے بھیج دئیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button