جہلم

ملکی ترقی کے لیے خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: ملکی ترقی کے لیے خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، امور خانہ داری سے حکومتوں کے چلانے تک خواتین کسی شعبہ میں پیچھے نہیں رہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے عالمی یوم خواتین پر صنعت زار جہلم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر صنعت زار جہلم میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی میں ڈپٹی کمشنر جہلم، معروف سماجی کارکن ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، فرحت کمال ایڈوکیٹ تھے جبکہ سماجی تنظیموں کے نمائندوں، طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور خواتین حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے، خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے بھر پور مواقع میسر ہیں اور گزشتہ چند برسوں میں خواتین نے ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

آخر میں ڈپٹی کمشنر نے عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں کیک کاٹا اور معذور افراد میں صنعت زار کی جانب سے ویل چیئرز بھی تقسیم کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button