ڈی پی او جہلم رانا طاہر الرحمٰن کی کھلی کچہری، سائلین کی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کئے

جہلم: ڈی پی او جہلم رانا طاہر الرحمٰن کی کھلی کچہری ،سائلین کی درخواستوں پر فوری احکامات جاری، مختلف سائلین نے درخواستیں دی۔
ایک سائل نے کہا کہ میں اوور سیز ہوں مجھے مخالفین تنگ کرتے ہیں، ایک سائل نے کہاکہ میرا بھائی میرے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، ایک سائل نے مجھے مخالفین سے خطرہ ہے اسی طرح کے دیگر سائلین نے اپنے اپنے مسائل پیش کئے جس پر DPO جہلم راناطاہر الرحمٰن خان نے موقع پر احکامات جاری کئے۔
حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا کھلی کچہری کا انعقادکیا۔
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر انعم فریال ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، ایس ایچ او تھانہ سٹی، ایس ایچ او تھانہ سول لائن سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل کو سنا اور متعلقہ افسران ضلع ہذا کو سائلین کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ شہریوں کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔