گردونواح کی خبریں

دنیا بھر کی طرح آج جہلم میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ عقیدت وا حترام کے ساتھ منایا جائے گا

جہلم: دنیا بھر کی طرح آج جہلم میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، مرکزی جلسہ چوک اہلحدیث میں منعقد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح جہلم میں بھی آج جشن عید میلاد النبی ﷺ پوری عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا جس میں ہر گلی، محلے اور کوچے سے جلوس نکالے جائیں گے۔

مرکزی دارالعلوم میں جا کر مرکزی جلوس کا حصہ بن جائیں گے جس کی قیادت صدر سنی علما کونسل صوفی محمداسلم نقشبندی اور دیگر علما کرام کریں گے جس کے بعدیہ مرکزی جلوس مقررہ روٹ سے گزرتا ہوا چوک اہلحدیث جائے گا جہاں مرکزی جلسہ منعقد کیا جائے گا اور علما کرام ولادت باسعادت ﷺ کو اپنے منفرد انداز میں بیان کریں گے۔

شہر بھر کی مساجد میں اس حوالے سے جلسے منعقد ہوں گے، بعد نماز عشاء شاندار چوک میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ جہلم پولیس نے تمام جلوسوں کو سیکورٹی دینے کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button