دینہاہم خبریں

جہلم اور میرپور آزاد کشمیر میں 3 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ

جہلم/ میرپور: جہلم اور میرپور آزاد کشمیر میں 3 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات ایک بجے ضلع جہلم اور ضلع میرپور آزاد کشمیر میں 3 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم سے 17 کلومیٹر دور میرپور کا علاقہ جب کہ زلزلے کی گہرائی 7 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جہلم، دینہ، سوہاوہ اور ضلع میرپور کے نواحی علاقوں کھڑی، جاتلاں اور خالق آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button