نوازشریف کی قیادت میں ملک دوبارہ ترقی کرے گا۔ بلال اظہر کیانی، مہر فیاض

دینہ میں الیکشن پولنگ ڈے کے حوالے سے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی قیادت میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما امیدوار برائے این اے 60بلال اظہر کیانی ، ضلعی صدر حافظ اعجاز جنجوعہ ، سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد سمیت سابق چیئر مین و کونسلرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار این اے 60بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مسلم لیگی ورکر بھر پور طریقے سے پولنگ ڈے کے موقع پر ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن پہنچائیں اور ووٹ کو زیادہ سے زیادہ بہتر طریقے سے پول کروائیں اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں اور ملک کو مہنگائی و دیگر مسائل کی مشکلات سے بچائیں گے جس کا واحد حل میاں محمد نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے مہر محمدفیاض نے کہا کہ پولنگ ڈے کے موقع پر تمام کونسلرز اپنی تمام تر ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اور ووٹرز کو گھروں سے بھر پور طریقے سے پولنگ اسٹیشن پر پہنچائیں۔ انشاء اللہ 8فروری کو بھاری اکثریت سے ہمارا شیر بلال اظہر کیانی کامیاب ہو گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حافظ اعجاز جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہر محمد فیاض نے بہترین تقریب منعقد کر کے سچے مسلم لیگی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ انشاء اللہ 8فروری کو تمام کونسلرز دینہ سٹی میں مہر فیاض کی قیادت میں بہترین طریقے سے ووٹ پول کروائیں اور مسلم لیگ (ن) کے نامزد کردہ امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔

تقریب میں راجہ اویس خالد سابقہ ایم پی اے ،مرزا راشدجرال سابق چیئر مین ، سابق چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عاشق،سابق چیئرمین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی، سابق کونسلرز شیخ طاہر ، خالد محمود، چوہدری زر، چوہدری سلطان محمود، راجہ ظہیر الرحمن، احسان جنجوعہ، محمد حفیظ، چوہدری تنویر، ملک وقار، ملک مہدی، عمران بٹ، لالہ خادم، حافظ وسیم انور، راجہ ساجد نواز نے شرکت کی اور قاضی نثار سابق کونسلر کی نمائندگی خرم جاوید چوہدری نے کی۔

اس کے علاوہ دینہ مسلم لیگ ن کی تنظیم نے میاں آصف محمود صدر مسلم لیگ ن فرزند الحاج میاں غلام محی الدین سابق چیئرمین بلدیہ دینہ اور مرزا عدنان بیگ، راجہ ریحان ظہور کیانی، راجہ فدا، چوہدری اکرم،ممتاز بٹ، راجہ نوید، راجہ لیاقت،میاں عتیق ،حاجی شائین، حاجی ادریس،میاں سجاد، میاں صہیب الحسن، چوہدری آزاد، لالہ امیر خان،مرزا اسد، ساجد ہارون، شیخ آصف، چوہدری زاہد، مرزا شفیق،مرزا تصدیق، زاہد بٹ نیا محلہ دینہ، سیٹھی اصغر سینئر رہنما مسلم لیگ ن دینہ نے شرکت کی اور ووٹر لسٹیں بھی کونسلر حضرات میں تقسیم کیں جبکہ دیگر ا لیکشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button