جہلم

زکوٰۃ دینے والا خوش نصیب دنیاوی اور اُخروی سعادتوں کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتا ہے۔ سید عطاء اللہ شاہ

جہلم: سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ زکوٰۃ اسلام کا بنیادی رکن ہے رسول پاک ﷺ کا فرمان ہے کہ اسلام کی بنیاد پانچ باتوں پر ہے اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں۔

معروف و مذہبی رہنما سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے گزشتہ روز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ نماز قائم کرنا ،زکوٰۃ ادا کرنا ،حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا، زکوٰۃ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن حکیم میں نماز اور زکوٰۃ کا ایک ساتھ ذکر 32 مرتبہ آیا ہے، زکوٰۃ دینے والا خوش نصیب دنیاوی اور اُخروی سعادتوں کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ کی فرضیت قرآن و حدیث سے ثابت ہے ، نماز کے بعد زکوٰۃ ہی کا درجہ ہے۔ قرآن کریم میں ایمان کے بعد نماز اور اس کے ساتھ ہی زکوٰۃکا زکر بار بار آیا ہے، زکوٰۃ اللہ تعالیٰ کی عطاء کی ہوئی ہے ، بے حساب نعمتوں کے اعتراف اس کا شکر بجا لانے کا بہترین ذریعہ ہے، زکوٰۃ دینے والے لوگ کامیاب ترین لوگ ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کیلئے آخرت میں خوشخبری رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ ادا کرنے والے قیامت کے دن ہر قسم کے غم اور خوف سے محفوظ ہونگے ، زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑا ذریعہ ہے، ہر مالدار مسلمان مرد و عورت پر زکوٰۃ واجب ہے، زکوٰۃ صرف حلال کمائی سے دی جائے، زکوٰۃ کے مستحق ، مقروض، قیدی مجاہدین مسافر دینی مدارس سب سے زیادہ مستحق ہیں ، زکوٰۃاسلام کا اہم ترین رکن ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button