دینہ
دینہ کے معروف صحافی محمد افضل کی والدہ ماجدہ کی رسم قل ادا کر دی گئی

دینہ کے معروف صحافی محمد افضل کی والدہ ماجدہ کی رسم قل ادا کر دی گئی، رسم قل کی تقریب میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کارو باری صحافیوں سمیت کثیر تعداد نے شر کت کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے معروف صحافی محمد افضل کی والدہ ماجدہ علالت کے باعث نیا بازار دینہ میں انتقال کر گئیں تھیں، مرحو مہ کی رسم قل ان کی رہائش گاہ گلی نیا بازار دینہ میں ادا کی گئی۔
رسم قل کی تقریب میں علاقہ بھر کی سیاسی، کو نسلرز، کاروباری، ڈاکٹرز، صحافیوں وکلاء سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ خصوصی خطاب پیر سید عطاء اللہ شاہ بخاری سمیت دیگر علماء نے کیا، مرحومہ کی در جات بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔